30 مئی 2015 - 08:16
ایران میں بعض دھشتگرد ٹولیوں کو نابود کر دیا گیا

ایران کے انٹلیجنس کے وزیر نے کہا ہے کہ ایران میں دہشتگرد گروہوں کا پتہ لگا کر بعض کو نابود کردیا گیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹلیجنس کے وزیر محمود علوی نے کہا ہے کہ ایران کی انٹلیجنس کی وزارت اور سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے دہشتگردوں کا پتہ لگا کر گذشتہ سال ماہ مبارک رمضان میں عالمی یوم قدس کے موقع پر شیراز اور زاہدان میں دہشتگردی کے کئی منصوبوں کو ناکام بنا دیا تھا- انہوں نے کہا کہ شیراز اور زاہدان میں دہشتگردی کا منصوبہ بنانے والوں کو گرفتار کرلیا گیا اور بعض دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں- انہوں نے کہا کہ خبرگان رہبری کونسل میں کردستان کے نمائندے کو شہید کرنے والے دہشتگرد گروہ نیز تہران میں مسلحانہ ڈکیٹی ڈالنے کا منصوبہ بنانے والے گروہ نیز حضرت معصومہ قم علیھا السلام کے روضہ مبارک میں بم دھماکے کرنے کا منصوبہ بنانے والے دہشتگرد گروہوں کا پتہ لگا کر ان کے تمام اراکین کو ہلاک کردیا گیا- محمود علوی نے کہا کہ ان کا وزارت خانہ کرائسس مینجمینٹ کے طریقے پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے- انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں نے اس وقت ایران کی سیکورٹی کو نشانہ بنا رکھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲